Skip to content
HolyWayz logoHolyWayzQuran · Hadith · Salah

Sab se Aula o Aala Hamara Nabi

Ahmad Raza Khan (Ala Hazrat) (d. 1921) · Urdu

سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی

A joyful naat whose every line ends with "hamara Nabi" – our Prophet – listing why he is the highest of all creation.

سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی
سب سے بالا و والا ہمارا نبی
اپنے مولیٰ کا پیارا ہمارا نبی
دونوں عالم کا دلہا ہمارا نبی
بزمِ آخر کا شمعِ فروزان ہوا
نورِ اوّل کا جلوہ ہمارا نبی
جس کو شایاں ہے عرشِ خدا پر جلوس
ہے وہ سلطانِ والا ہمارا نبی
بجھ گئی جس کے آگے سبھی مشعلیں
شمع وہ لے کر آیا ہمارا نبی
جس کے تلووں کا دھوون ہے آبِ حیات
ہے وہ جانِ مسیحا ہمارا نبی
عرش و کرسی کی تھیں آئینہ بندیاں
سوئے حق جب سدھارا ہمارا نبی
خلق سے اولیا اولیا سے رسل
اور رسولوں سے اعلیٰ ہمارا نبی
حسن کھاتا ہے جس کے نمک کی قسم
وہ ملیحِ دلارا ہمارا نبی
ذکر سب پھیکے جب تک نہ مذکور ہو
نمکین حسن والا ہمارا نبی
جس کی دو بوند ہیں کوثر و سلسبیل
ہے وہ رحمت کا دریا ہمارا نبی
جیسے سب کا خدا ایک ہے ویسے ہی
ان کا ان کا تمھارا ہمارا نبی
قرنوں بدلی رسولوں کی ہوتی رہی
چاند بدلی کا نکلا ہمارا نبی
کون دیتا ہے دینے کو منہ چاہیے
دینے والا ہے سچا ہمارا نبی
کیا خبر کتنے تارے کھلے چپ گئے
پر نہ ڈوبے نہ ڈوبا ہمارا نبی
ملکِ کونین میں انبیا تاجدار
تاجداروں کا آقا ہمارا نبی
لامکاں تک اجالا ہے جس کا وہ ہے
ہر مکاں کا اجالا ہمارا نبی
سارے اچھوں میں اچھا سمجھیے جسے
ہے اس اچھے سے اچھا ہمارا نبی
سارے اونچوں میں اونچا سمجھے جسے
ہے اس اونچے سے اونچا ہمارا نبی
انبیا سے کروں عرض کیوں مالکو
کیا نبی ہے تمھارا ہمارا نبی
جس نے ٹکڑے کیے ہیں قمر کے وہ ہے
نورِ وحدت کا ٹکڑا ہمارا نبی
سب چمک والے اجلوں میں چمکا کیے
اندھے شیشوں میں چمکا ہمارا نبی
جس نے مردا دلوں کو دی عمرِ ابد
ہے وہ روحِ مسیحا ہمارا نبی
غمزدوں کو رضا مژدہ دیجے کے ہے
بیکسوں کا سہارا ہمارا نبی

What the poem says

The poem praises the Prophet ﷺ as the first and highest of creation, the most generous, the intercessor for sinners and the beloved of Allah, repeating with love that this is "our Prophet".

Source: Naat-Lyrics (open transcription) – Hadaiq-e-Bakhshish. Public domain (poet d. 1921; Hadaiq-e-Bakhshish published 1907–1926).