Kaabe ke Badr-ud-Duja Tum pe Karoron Durood
Ahmad Raza Khan (Ala Hazrat) (d. 1921) · Urdu
کعبے کے بدرالدجیٰ تم پہ کروڑوں درود
A salam sending "millions of blessings" to the full moon of the Kaaba ﷺ.
کعبے کے بدرالدجیٰ تم پہ کروڑوں درود
طیبہ کے شمس الضحیٰ تم پہ کروڑوں درود
شافعِ روزِ جزا تم پہ کروڑوں درود
دافعِ جملہ بلا تم پہ کروڑوں درود
جان و دلِ عاصیہ تم پہ کروڑوں درود
آب و گلِ انبیاء تم پہ کروڑوں درود
لائے تو یہ دوسرا دو سرا جس کو ملا
خشکِ عرش و دنیٰ تم پہ کروڑوں درود
اور کوئی غیب کیا تم سے نہاں ہو بھلا
جب نہ خدا ہی چھپا تم پہ کروڑوں درود
طور پہ جو شمع تھا چاند تھا سایر کا
نیرِ فاران ہوا تم پہ کروڑوں درود
دل کرو ٹھنڈا میرا وہ کفِ پا چاند سا
سینے پہ رکھ دو ذرا تم پہ کروڑوں درود
ذات ہوئی انتخاب وصف ہوئے لاجواب
نام ہوا مصطفیٰ تم پہ کروڑوں درود
غایتو علت سبب بحرِ جہاں تم ہو سب
تم سے بنا تم بنا تم پہ کروڑوں درود
تم سے جہاں کی حیات تم سے جہاں کا ثبات
اصل سے ہے ظل بندھا تم پہ کروڑوں درود
مغز ہو تم اور پوست اور ہیں باہر کے دوست
تم ہو درونِ سارا تم پہ کروڑوں درود
کیا ہیں جو بے حد ہیں لوس تم تو ہو غیث اور غوث
چھینٹے میں ہوگا بھلا تم پہ کروڑوں درود
تم ہو حفیظ و مغیث کیا ہے وہ دشمن خبیث
تم ہو تو پھر خوف کیا تم پہ کروڑوں درود
وہ شبِ معراج راج وہ صفِ محشر کا تاج
کوئی بھی ایسا ہوا تم پہ کروڑوں درود
جان و جہانِ مسیح داد کی دل ہے جریح
نبضِ چھوٹی دم چلا تم پہ کروڑوں درود
اف وہ رہے سنگ لاکھ آہ یہ پا شاخ شاخ
اے میرے مشکل کشا تم پہ کروڑوں درود
تم سے کھلا بابِ جود تم سے ہے سب کا وجود
تم سے ہے سب کی بقا تم پہ کروڑوں درود
خستہ ہوں اور تم معاذ بستہ ہوں اور تم ملاذ
آگے جو شاہ کی رضا تم پہ کروڑوں درود
گرچہ ہو بے حد قصور تم ہو عفو و غفور
بخش دو جرم و خطا تم پہ کروڑوں درود
مہرِ خدا نور نور دل ہے سیاہ دن ہے دور
شب میں کرو چاندنا تم پہ کروڑوں درود
Source: Naat-Lyrics (open transcription) – Hadaiq-e-Bakhshish. Public domain (poet d. 1921; Hadaiq-e-Bakhshish published 1907–1926).