Ya Ilahi Har Jagah Teri Ata ka Sath Ho
Ahmad Raza Khan (Ala Hazrat) (d. 1921) · Urdu
یا الٰہی ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ ہو
Ala Hazrat’s much-loved supplication for Allah’s help at every stage of this life and the next.
یا الٰہی ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ ہو
جب پڑے مشکل، شاہِ مشکل کشا کا ساتھ ہو
یا الٰہی بھول جاؤں نزع کی تکلیف کو
شادیِ دیدارِ حسنِ مصطفیٰ کا ساتھ ہو
یا الٰہی گورِ تیرہ کی آئے جب سخت رات
ان کے پیارے منھ کی صبحِ جانفزا کا ساتھ ہو
یا الٰہی جب پڑے محشر میں شورِ داروگیر
امن دینے والے پیارے پیشوا کا ساتھ ہو
یا الٰہی جب زبانیں باہر آئیں پیاس سے
صاحبِ کوثر شاہِ جود و عطا کا ساتھ ہو
یا الٰہی سرد مہری پر ہو جب خورشیدِ حشر
سیدِ بے سایہ کے ظلِ لوا کا ساتھ ہو
یا الٰہی گرمیِ محشر سے جب بھڑکیں بدن
دامنِ محبوب کی ٹھنڈی ہوا کا ساتھ ہو
یا الٰہی نامہِ اعمال جب کھلنے لگیں
عیب پوشِ خلق ستار کا ساتھ ہو
یا الٰہی جب بہیں آنکھیں حسابِ جرم میں
ان تبسم ریز ہونٹوں کی دعا کا ساتھ ہو
یا الٰہی جب حسابِ خندہِ بے جا رلائے
چشمِ گریاںِ مرتضیٰ کا ساتھ ہو
یا الٰہی رنگ لائیں جب میری بے باکیاں
ان کی نیچی نیچی نظروں کی حیا کا ساتھ ہو
یا الٰہی جب چلوں تاریک راہِ پل صراط
آفتابِ ہاشمی نور الہدیٰ کا ساتھ ہو
یا الٰہی جب سرِ شمشیر پر چلنا پڑے
ربِ سلم کہنے والے غمزدہ کا ساتھ ہو
یا الٰہی جو دعاۓ نیک میں تجھ سے کروں
قدسیوں کے لب سے آمین ربنا کا ساتھ ہو
یا الٰہی جب رضا خوابِ گراں سے سر اٹھائے
دولتِ بیدارِ عشقِ مصطفیٰ کا ساتھ ہو
یا الٰہی لے چلے جب دفن کرنے قبر میں
غوثِ اعظم پیشواۓ اولیا کا ساتھ ہو
Source: Naat-Lyrics (open transcription) – Hadaiq-e-Bakhshish. Public domain (poet d. 1921; Hadaiq-e-Bakhshish published 1907–1926).