Hai Pak Rutba Fikr se us Be-Niyaz ka
Hasan Raza Khan (d. 1908) · Urdu
ہے پاک رتبہ فکر سے اس بے نیاز کا
A hamd: the rank of the Self-Sufficient Lord is beyond all thought.
ہے پاک رتبہ فکر سے اس بے نیاز کا
کچھ دخل عقل کا ہے، نہ کام امتیاز کا
شاہ رگ سے کیوں وصال ہے، آنکھوں سے کیوں حجاب
کیا کام اس جگہ خردِ ہر زہ تاز کا
لب بند اور دل میں ہیں جلوے بھرے ہوئے
اللہ رے جگر تیرے آگاہِ راز کا
غش آ گیا کلیم سے مشتاقِ دید کو
جلوہ بھی بے نیاز ہے، اس بے نیاز کا
ہر شے سے ہیں عیاں میرے صانع کی صنعتیں
عالم سب آئینوں میں ہے آئینہ ساز کا
افلاک و ارض سب تیرے فرماں پذیر ہیں
حاکم ہے تو جہاں کے نشیب و فراز کا
اس بے کسی میں دل کو میرے ٹیک لگ گئی
شہرہ سنا جو رحمتِ بے کس نواز کا
مانندِ شمع تیری طرف لو لگی رہے
دے لطف میرے جاں کو سوز و گداز کا
تو بے حساب بخش، کہ ہیں بے شمار جرم
دیتا ہوں واسطہ تجھے شاہِ حجاز کا
بندے پہ تیرے، نفسِ لعیں ہو گیا محیط
اللہ کر علاج میری حرص و آز کا
کیوں کر نہ میرے کام بنیں غیب سے حسن
بندہ بھی ہوں تو کیسے براے کار ساز کا
Source: Naat-Lyrics (open transcription) – Zauq-e-Naat. Public domain (poet d. 1908).